ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹی ایم سی کے ممبر اسمبلی نے کی لیفٹ اور کانگریس کوساتھ آنے کی اپیل

ٹی ایم سی کے ممبر اسمبلی نے کی لیفٹ اور کانگریس کوساتھ آنے کی اپیل

Mon, 15 Feb 2021 10:55:22    S.O. News Service

کولکاتہ،15؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی لڑائی اور تیز ہوگئی ہے۔ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے بائیں بازو پارٹی کانگریس اتحاد سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کے خلاف یکجہتی کا مقابلہ کریں ، تاکہ بی جے پی کو بنگال میں اپنے پاؤں پھیلانے کا موقع نہ ملے۔ اسی کے ساتھ ہی لیفٹ پارٹی اور کانگریس نے اس اپیل کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

دوسری طرف بی جے پی نے ترنمول کانگریس کو سخت ٹکردی ہے ۔مغربی بنگال کے بنکورہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایم سی رہنما تاپس رائے نے کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کو ساتھ آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگرلیفٹ اور کانگریس واقعی بی جے پی مخالف ہیں تو انہیں فرقہ پرستانہ سیاست کے خلاف کھڑا ہونا چاہئے۔لیکن ادھر بھگوا پارٹی بی جے پی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ :’ بنگال تبدیلی کے لئے پرامید ہے ، اس بارعوام اس کا فیصلہ کریں گے ‘۔


Share: